منگل , 13 اپریل 2021

اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ہیں: زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ مودی سمجھ لے کہ ہم کشمیر کو کبھی بھولیں گے نہیں اور نہ کبھی چھوڑیں گے۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے تحت منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نےکہا کہ اختلافات کے باوجود کشمیر کے مسئلہ پر ہم سب ایک ہی ہیں اور ہمارا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اندرا گاندھی سے کشمیر ایشو پر بات کی تھی اور راجیو گاندھی سے جب کشمیر پر بات کی گئی تو اس وقت اس نے کہا تھا کہ آج تک مجھ سے کسی نے اس مسئلہ پر بات ہی نہیں کی ہے۔ نریندر مودی کو بھی سمجھنا ہو گا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ عوام کی رائے موجود ہے۔

صحافی حکومت گرانے میں ہمارے کندھے سے کندھا ملائیں: زرداری
ان کا کہنا تھا کہ صحافی حکومت گرانے میں ہمارے کندھے سے کندھا ملائیں ہم صحافیوں کے معاملات ٹھیک کرنے کے لیے اُن کا ساتھ دیں گے۔سابق صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاست سے بالا تر ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمارے ڈی این اے میں کشمیر شامل ہے اور ہم کشمیر سے ہیں اور کشمیر ہم سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر تمام سیاسی قوتوں کا یکساں موقف ہے اور حکومت پاکستان کا موقف صرف حکومت کا نہیں بلکہ عوام کا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ میری اگلی نسل بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھی کشمیر کی بات کرتے ہیں اور اللہ نے چاہا تو میں کشمیر کو اپنی زندگی میں آزاد دیکھوں گا۔

انہوں ںے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے اور آج کشمیر کے ہر گھر میں شہید موجود ہے جب کہ سینکڑوں کشمیری بھارتی ظلم کے باعث اپنی آنکھوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …