پیر , 12 اپریل 2021

حلقہ این اے 91 ، پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ کامیاب

سرگودہا(مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھا کے حلقہ این اے اکیانوے کے بیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی جہاں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے بارہ ہزار اٹھائیس ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔

حلقے میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی، ن لیگ کے ذوالفقار بھٹی اکتیس سو چونتیس ووٹ حاصل کرسکے۔حلقے میں بیس پولنگ اسٹیشنز پر اٹھائیس ہزار سات سو اٹھارہ ووٹر رجسٹرڈ ہیں، علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا تھا۔

سیکیورٹی پر رینجرز اور سات سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ حلقہ میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کی گئی تھی ۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں ن لیگ کے ذوالفقار بھٹی ستاسی ووٹوں سے جیتے تھے، عامرچیمہ کی درخواست پر دوبارہ گنتی ہوئی تو بیس پولنگ اسٹیشز کے تھیلے کھلے ہوئے پائے گئے، جس پر الیکشن کمیشن نے ری پولنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …