جمعہ , 23 اپریل 2021

پشاور زلمی کا ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر برقرار رکھنے کا اعلان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فورکے لیے بھی ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ماہرہ خان پشاور زلمی کی بڑی سپورٹرز میں سے ایک ہیں اور پی ایس ایل تھری میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر اور دبئی میں ہونے والے میچز اور کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی سپورٹ کے لیے موجود تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …