بدھ , 21 اپریل 2021

اسرائیل ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ بھارت کو فروخت کرے گا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم رواں ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بھارت کا دورہ کریں‌گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک بڑی دفاع ڈیل کا عزم رکھتے ہیں جس کے تحت وہ اسرائیل بھارت کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں‌بتایا کہ بھارت کے ساتھ ممکنہ دفاعی ڈیل میں‌قبل از وقت خطرے کی وارننگ دینے والے دوجاسوس ڈرون طیارے، فضائی نگرانی کے 80 کروڑ ڈالر مالیت آلات، گن شپ میزائل، ‘سپائیک’، البیٹ کمپنی کا تیارکردہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا اسلحہ اور 60 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے راڈار شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے درمیان جاری دفاعی ڈیل میں’ھارون’ طرز کے طیارے، خود کش طیارے اور دیگر دفاعی آلات بھی بھارت کو فروخت کرنے کی کس منصوبہ بھی شامل ہے۔عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق گذشتہ برس دونوں ملکوں کے درمیان ‘سپائیک’ طیاروں کی بھارت کو فروخت کا معاہدہ طے پایا تھا مگر اس پرعمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …