بدھ , 24 اپریل 2024

شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جائے،ترکی اور اردن کا مشورہ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نےترکی کے صدر اردوغان سے ملاقات کی ہے اس ملاقات میں ترکی کے صدررجب طیب اردوغان اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پرزور دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں کے مابین علاقائی اور عالمی سطح پر وہابی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بارے میں بھی بات چيت کی گئی۔

شیخ تمیم بن حمد کل کویت کے دورے پر روانہ ہوں گے
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ذرائع کے مطابق قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کل پیر کے دن کویت کا دورہ کریں گے۔قطر کے بادشاہ اس سفر میں کویت کے بادشاہ صباح الاحمد الصباح سے دوطرفہ تغعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، امارات اور بحرین نے قطر پر دہشت گردوں کے حمایت کا الزام عائد کرکے ڈیڑھ سال قبل اس کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات ختم کردیئے تھے جس کے بعد عرب ممالک میں ایک نیا بحران کھڑا ہوگیا جو اب تک جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …