اتوار , 11 اپریل 2021

انڈونیشیا :مشہور بدبودار پھل ’دوریان‘ 1 ہزار ڈالر میں فروخت

جکارتا(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں مشہور زمانہ بدبودار پھل ’دوریان‘ ایک ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جنوبی علاقے میں اگنے والے مشہور پھل ’دوریان‘ کے دو دانے انتہائی مہنگے داموں میں فروخت ہوئے ہیں۔ فروخت ہونے والے ایک پھل کی قیمت تقریباً ایک ہزار ڈالر بنتی ہے اور یہ رقم ملک میں لی جانے والی اوسط اجرت سے 8 گنا زائد ہے۔

مغربی صوبے جاوا کے علاقے تاسکیما لایا میں بھی ایک دکان پر دو عدد دوریان مہنگے داموں فروخت ہوئے اور ایک دوریان کی قیمت تقریباً 990 ڈالر بنتی ہے۔ تاسکیما لایا میں فروخت ہونے والے دوریان ’’جے کوئن‘‘ قسم سے تعلق رکھتے تھے جو نادر اور امتیازی نوعیت کے ذائقے کی حامل قسم شمار ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے حصے میں انتہائی مقبول اور انڈونیشیا میں پھلوں کا بادشاہ کہلانے والا پھل دوریان بہت خوش ذائقہ ہوتا ہے لیکن اس کی بو ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ مستطیل شکل والے دوریان پھلوں کی قیمت صرف چند ڈالر ہے تاہم بیضوی شکل میں پیدا ہونے والے دوریان کی قیمت بلند ترین ہوجاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نشے کے عادی شخص نے نشہ نہ ملنے پر چھری نگل لی

بھارت میں نشے کے عادی شخص نے نشہ نہ ملنے پر باورچی خانے میں استعمال …