پیر , 25 مئی 2020

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی مشہد مقدس حاضری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کےمذہبی رہنما آیت‌الله شیخ عیسی قاسم عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارات مکمل کرنے کے بعد مشہد مقدس پہنچے جہاں انہوں نے امام رضاعلیہ السلام کے روضہ مبارک پرحاضری دی۔بحرین کے رہبر اعلیٰ آیت‌الله شیخ عیسی قاسم چند ماہ قبل علاج کے لئے لندن گئے تھے، مکمل صحت یابی کے بعد عراق روانہ گئے تھے۔آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے بیٹے کا کہنا ہے کہ وہ مقامات مقدسہ کی زیارات کے بعد بہت جلد بحرین واپس آجائیں گے۔

واضح رہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کی صحت اس وقت سے کافی خراب چلی آرہی تھی جب سے حکمرانوں کی جانب سے سیاسی انتقام کے تحت ان کی شہریت جون2016میں منسوخ کر کے ان کے آبائی علاقے الدراز میں ان کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف پرامن تحریک جاری ہے۔ بحرینی عوام آزادی، انصاف کے قیام اور جمہوریت کی برقراری اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت سعودی فوجیوں کی مدد سے بحرینی عوام کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حشد الشعبی کے حملے میں چار داعش دہشتگرد ہلاک

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک کارروائی کے دوران داعش کے چار دہشتگردوں …