ہفتہ , 20 اپریل 2024

بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔ گریڈ بیس اکیس اور بائیس میں ترقیوں کیلئے بورڈز اجلاس کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اعلیٰ سرکاری افسران کی ترقیوں کے حوالے سے شیڈول کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 میں ترقی کیلئے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے ہر سال 2 اجلاس ہونگے۔ پہلا اجلاس مارچ کے دوسرے ہفتے جبکہ دوسرا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہو گا۔

گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کیلئے بھی سینٹرل سیلیکشن بورڈ کے ہر سال 2 اجلاس ہونگے۔ پہلا اجلاس اپریل کے تیسرے ہفتے جبکہ دوسرا اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ نئے تیار کئے جانے والے شیڈول کا مقصد سول سرونٹس کی ترقیوں کو سٹریم لائن کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …