بدھ , 24 اپریل 2024

فیس بک صارفین کو فون کا استعمال ٹریک کرنے کے پیسے دیتا ہے

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کا سمارٹ فونز صارفین کو ان کے فونز میں ہونے والی ایکٹیویٹی کے بدلے میں پیسے دینے کا انکشاف ہوا ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پر اپنی مقابل کمپنیوں کے بارے جاننا ہے جو اس کو نئی پالیسی بنانے میں مدد دیں گی۔

ٹیک کرنچ کے مطابق، فیس بک نے اس پروجیکٹ کا نام اوناوہ رکھا تھا جس کو بعد ازاں تبدیل کر کے فیس بک ریسرچ کا نام دے دیا گیا،اس پروجیکٹ کو صارفین کے سمارٹ فونز میں ہونے والی ایکٹیویٹی کو ٹریک کرنے میں استعمال کیا گیا۔ لیکن پریشان کن بات یہ ہے کہ کہیں فیس بک نے یہ ڈیٹا اپنے بزنس پرٹنرز کے ساتھ شئیر تو نہیں کیا ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق آرٹیکل شائع ہونے کے بعد اس پروگرام کو آئی فون صارفین کے لیے بند کر دیا گیا ہے لیکن یہ اینڈرائڈ صارفین کے لیے ابھی بھی چل رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …