منگل , 13 اپریل 2021

ایران اپنی دفاعی توانائی مضبوط اور مستحکم بنانے میں کسی سے خوف زدہ نہیں؛وزیر دفاع

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے ایران کی دفاعی توانائی کے ارتقاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو دفاعی توانائی مضبـوط اور مستحکم بنانے میں کسی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے چالیس سال مکمل ہوگئے ہیں اور ہم انقلاب اسلامی کے پانچویں عشرے میں داخل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج انقلاب اسلامی کے آثار ، برکات اور ثمرات ایرانی قوم اور دنیا کے سامنے آشکار ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ایرانی فوج، سپاہ اور رضاکار فورس باہمی اتحاد اور تعاون کے ساتھ ایرانی قوم کے مفادات اور ملک کی سرحدوں کا مکمل طور پر دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہیں اور ایمان کے اسلحہ کے ساتھ جدید ترین ہتھیاروں سے بھی مسلح ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نے امریکہ کی جانب سے بلاواسطہ پیغام وصول کرنے کی تردید کر دی

اسپوٹنک کے مطابق سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یہ واشنگٹن تھا جو ایک طویل …