جمعرات , 25 اپریل 2024

میوزیکل کنسرٹ: آل سعود کا ایک اور سیاہ کارنامہ !

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)آل سعود نے مکہ کے حدود میں واقع ایک اقتصادی زون ’’ملک عبد اللہ‘‘ میں ایک کنسرٹ کا اہتمام کیا۔گزشتہ ایک سال کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں منجملہ ریاض اور جدہ میں کنسرٹ ہوئے جن میں مغربی و عربی گوَیّوں نے اپنے کرتب دکھائے۔یہ سب قبیلۂ آل سعود کے شہزادے بن سلمان کے کارناموں میں شمار کیا جا رہا ہے جسے وہ اپنے ملک کے ’’وژن ۲۰۳۰‘‘ کے تناظرمیں انجام دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

عجیب بات یہ ہے کہ ان کنسرٹوں میں گانے والوں کے لئے اب جنس کی بھی قید نہیں رہی، یعنی مرد خاتون، سبھی آکر،عیاشیوں اور ناچ گانوں کے شوقین ’’بعض‘‘ سعودیوں کو فیضیاب کرتے ہیں!

مگر آخری چند دنوں میں ایک بے شرمانہ اور بے باکانہ قدم اٹھاتے ہوئے آل سعود نے مکہ کے حدود میں واقع ایک اقتصادی زون ’’ملک عبد اللہ‘‘ میں ایک کنسرٹ کا اہتمام کیا جس میں امریکہ کی ایک معروف خاتون فنکار ’’ماریا کیری‘‘ نے اپنے مسموم ہنر سے سعودیوں کو محذوذ کیا!ملک عبد اللہ اقتصادی زون مکہ حدود میں شمار ہوتا ہے جو شہر مکۂ مکرمہ سے ۱۰۰ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …