منگل , 23 اپریل 2024

ہویزہ میزائل، اسرائیل اور امریکہ کو ایرانی جواب، اسرائیل میڈیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی نیوز اور تجزیاتی ویب سائٹ نے ایران کی جانب سے ہویزہ میزائل کی رونمائی کو دس روز قبل اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کئے جانے والے ایرو میزائل تجربے کا جواب قرار دیا ہے۔اسرائیلی ویب سائٹ دبکا کے مطابق ایران نے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر دو فروری کو تین ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے، جس کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے وہ دراصل فوجی اور انٹیلی جینس کے نقطہ نگاہ سے ایرو میزائل کا جواب ہے جس کا تجربہ دس روز قبل ہی امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جینس کے قریب سمجھی جانے والی ویب سائٹ کے اعتراف کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کے دفاعی نظام، اپر اسپیس سے آنے والے حملہ آور میزائلوں کا تدارک کرنے کی غرض سے بنائے گئے ہیں جبکہ ایران کا تیارہ کردہ ہویزہ کروز میزائل نچلی سطح پر پرواز کرتے ہوئے اکثر ریڈار چینلوں کو عبور کرکے اپنے ہدف کی جانب حرکت کرتا ہے۔

عبرانی زبان میں جاری ہونے والی اس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ سن دو ہزار سترہ میں جب جنرل امیر حاتمی کو ایرانی وزیر دفاع بنایا گیا تھا، اسرائیل کے فوجی ذرائع نے اسے بتایا تھا کہ یہ شخص ایران میں کروز میزائلوں کی توسیع کا زبردست حامی ہے۔

اسرائلی ویب سائٹ دبکا کے مطابق جنرل امیر حاتمی، ایران کے القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے کٹر حامی ہیں اور ہویزہ کروز میزائل کی رونمائی نہ صرف جنرل حاتمی کا ایک اہم ترین کارنامہ ہے بلکہ جنرل قاسم سلیمانی کو بھی ایک طاقتور ہتھیار مل جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …