بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی عرب: قطیف پر حملہ دو عام شہری گرفتار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے صوبے الشرقیہ کے شیعہ آبادی کے شہر قطیف پر سعودی فوجیوں کی جارحیت میں پانچ افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔المنار ٹی وی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے کچھ افراد کی تلاش کے بہانے شہر قطیف کے ام الحمام اور الجش علاقوں پر حملہ کر دیا اور ان علاقوں کا محصرہ کر کے دو عام شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

سعودی فوجیوں نے نو دسمبر کو بھی شیعہ آبادی والے شہر قطیف کے دو علاقوں میں رہائشی محلوں پر حملہ کر دیا تھا جس میں پانچ افراد شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔اس سے قبل بھی قطیف کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا تا رہا ہے جس میں دسیوں سرگرم سیاسی کارکن اور عام شہری شہید و زخمی ہوئے جبکہ کئی دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ مشرقی سعودی عرب میں آل سعود حکومت کی بے انصافیوں اور ظلم و ذیادتی کے خلاف دو ہزار گیارہ سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ تیل سے مالا مال سعودی عرب کا یہی علاقہ، اس ملک کی آل سعود حکومت کی آمدنی کا اہم تریں ذریعہ شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …