جمعہ , 23 اپریل 2021

ایرانی نگرانی کیلئے عراق میں افواج رکھنے کے بیان پر عراقی صدر سیخ پا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی صدر برہام صالح نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں، کہتے ہیں کہ امریکا اپنے ذاتی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹے، ہمارا آئین عراقی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔عراقی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل، ایران کی نگرانی کیلئے عراق میں افواج رکھنے کے بیان پر برہام صالح سیخ پا ہو گئے۔ عراقی صدر نے ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹے، ہمارا آئین عراقی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔

عراقی صدر برہام صالح کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کی عراق میں موجودگی دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی وجہ سے ہے اور اس معاہدے سے تجاوز قابل قبول نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …