جمعہ , 19 اپریل 2024

بے نامی جائیداد اور اکاؤنٹس کے خلاف قانون کا نفاذ رواں ماہ ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے بے نامی جائیداد اور اکاؤنٹس کے خلاف قانون اسی ماہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ڈرائیورز، مالی اور دیگر ملازمین کے نام جائیداد بنانے والے زد میِں آئیں گے جبکہ ماضی میں ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو اس قانون کے تحت کچھ نہیں کہا جائے گا۔ایف بی آر کے اس نئے قانون کے مطابق ٹیکس بچانے کی کوشش میں جائیداد بھی جاسکتی ہے۔ قواعد و ضوابط منظوری کیلئے وزارت قانون کو بھجوا دیے گئے۔

نئے قانون کے تحت بے نامی جائیداد 90 روز کیلئے ضبط، بعد میں فروخت کی جا سکے گی اور اکاؤنٹس منجمد کئے جا سکیں گے۔ایف بی آر کے مطابق نئی ایمنسٹی اسکیم دینے کا کوئی پلان نہیں جبکہ پرانی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے پریشان نہ ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …