بدھ , 21 اپریل 2021

ایران ڈرون ٹیکنالوجی کے حامل پانچ بڑے ممالک میں شامل

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران لڑاکا ڈورن طیارے بنانے والے دنیا کے پانچ ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔یہ بات ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادے نے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی ماہرین کے تعاون سے اندرون ملک تیار کیے جانے والے ڈرون استعمال کر رہی ہیں۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے تمام تر ترقی اور کامیابی پابندیوں کے دور میں حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے ایرانی فضائیہ پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادے نے مزید کہا کہ ایرانی فضائیہ آج خطے اور دنیا کی ایک طاقتور فضائیہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی فضائیہ نے تیس جنوری کو اپنے تیارکردہ متعدد ڈرون طیاروں کی رونمائی کی تھی جن میں مہاجر، شاہد، کرار، ابابیل اور صاعقہ جیسے ڈرون طیارے شامل تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …