جمعرات , 25 اپریل 2024

شام :دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے امریکی، اسرائیلی ہتھیار برآمد

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شامی فوج نے جنوب مغربی دمشق اور شمالی قنیطرہ میں جاری آپریشن کلین اپ کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی فوجی ساز و سامان اور دوائیں برآمد کی ہیں۔دمشق میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہونے والے آلات میں امریکی ساخت کیمونیکشن اور انجینیئرنگ سسٹم بھی شامل ہے جسے دور سے بیٹھ کر بارودی سرنگوں میں دھماکہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی دمشق اورشمالی قنیطرہ کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں منشیات کے علاوہ اسرائیل ، سعودی عرب اور ترکی میں بننے والی دوائیں اور میڈیکل آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔شامی فوج نے اس پہلے بھی دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے دوران بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار اور فوجی آلات برآمد کیے تھے۔امریکہ اور اسرائیل نے خطے کے بعض ملکوں کے ساتھ مل کر سن دوہزار گیارہ میں شام کو بحران سے دوچار کیا تھا اور وہ دہشت گردوں کو رقوم اور ہتھیار بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …