جمعہ , 19 اپریل 2024

القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوجی کو گولی مارنے کی ویڈیو جاری کر دی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک صہیونی فوجی کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

القدس بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ کی سرحد پر فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلا رہےہیں۔ اس دوران ایک اسرائیلی فوجی فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلاتا ہے۔ اسی اثناء میں القدس بریگیڈ کا ایک مجاھد اس پر فائرنگ کرتا ہے۔ گولی اسرائیلی فوجی کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگنے اور صہیونی فوج کو زخمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر گذشتہ 30 مارچ سے اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ کرتی رہی ہے جس کے نتیجے میںسینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …