ہفتہ , 20 اپریل 2024

قابض بھارتی فوج کی بربریت کشمیریوں کو دبا نہیں سکتی:میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کا حل طلب مسئلہ ہے، قابض بھارتی فوج کا دہائیوں پر مشتمل ظلم و ستم کشمیریوں کو نہیں دبا سکا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ظلم و ستم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو رہی ہے، ہم پر عزم ہیں کشمیری عوام انشا اللہ کامیاب ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …