جمعہ , 19 اپریل 2024

افغانستان میں قیام امن: 2 روزہ ماسکو مذاکرات کا آغاز

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں قیام امن کے لیے 2 روزہ ماسکو مذاکرات آج شروع ہوں گے۔طالبان اور افغانستان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ماسکو مذاکرات میں شرکت کریں گے، اس دوران افغان مفاہمتی عمل اور غیر ملکی افواج کے ممکنہ انخلاء کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کی نمائندہ قیادت اور افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی بھی شریک ہوں گے۔ماسکو روانگی سے قبل حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امن، اتحاد، خودمختاری اور سب کے لیے ترقی کا پیغام لے کر جارہا ہوں۔

مذاکرات میں حصہ لینے والی نمایاں شخصیات میں گلبدین حکمت یار، سید منصور نادری، محمد محقق، پاکستان میں طالبان کے سابق سفیر عبدالسلام ضعیف، حکمت کرزائی، اسماعیل خان، عطا محمد نور اور شاہ نواز تانائی شرکت کریں گے۔اس سے قبل طالبان نے افغان صدر اشرف غنی اور ان کی حکومت سے مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا تھا اور اسے امریکا کی کٹھ پتلی حکومت قرار دیا تھا۔

اس سے قبل قطر کے شہر دوحا میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغان حکومت کو شامل نہیں کیا گیا تھا، 6 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد فریقین نے اہم سمجھوتے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …