جمعہ , 19 اپریل 2024

یورپی یونین نے بھی وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر کو صدر تسلیم کرلیا

کاراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے بعد یورپی یونین نے بھی اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کے وینز ویلا کے صدر ہونے کے دعوے کو تسلیم کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کے دعوے کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں وینز ویلا کا آئینی سربراہ تسلیم کرلیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کو وینز ویلا کا صدر تسلیم کرلیا تھا جس کے بعد صدر مادورو نے امریکا سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے تھے۔
وینز ویلا میں گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں بائیکاٹ کے باعث مادورو ایک بار پھر صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم ملک میں صدر مخالف مظاہرے شروع ہوگئے تھے جب کہ بین الاقوامی قوتوں نے بھی انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کیے تھے۔

حکمراں اور اپوزیشن جماعت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اس وقت مزید شدت اختیار کرگیا جب اپوزیشن لیڈر نے اپنے حامیوں کے سامنے صدر کا حلف اُٹھالیا تھا جب کہ صدر مادورو اپنا آئینی عہدہ چھوڑنے کو تاحال تیار نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …