ہفتہ , 20 اپریل 2024

شامی مسئلے کے حل کے لیے سیاسی راستہ اپنانا ہوگا، عادل الجبیر

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ہم ایسی قرار داد کے منتظر ہیں جس کے ذریعے شام سے غیرملکی فوجیوں کا انخلا یقینی بنایا جاسکے۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ شام کا مسئلہ اقوام متحدہ کے قرار داد 2254 کے تحت حل کرنے کے حوالے سے عرب ممالک سے گفتگو کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ شام سے بیرونی مداخلت کا خاتمہ ہو، دہشت گردی کا مسئلہ بھی انتہائی سنگین ہے، خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شامی مسئلے کے حل کے لیے سیاسی راستہ اپنانا ہوگا، اسی کے ذریعے شام کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی ممکن ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے دسمبر میں شام سے اپنی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک عملی اقدامات نہیں کیے گئے، اس اعلان کے بعد ترکی نے اپنی سرحد کے ساتھ بیس میل کے فاصلے تک ایسے محفوظ علاقے قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جس پر اب عملی اقدامات ہونے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …