جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل ، خطے میں امن و صلح کا اصلی دشمن اور مخالف ہے،جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے وزير خارجہ ولیدالمعلم کے ساتھ ملاقات میں شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل، شام اور خطے میں امن و ثبات اور صلح کا اصلی دشمن اور مخالف ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے شامی حکومت ، عوام اور فوج کی دہشت گردوں پر شاندار کامیابی پر شامی وزير خارجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی شکست در حقیقت اسرائیل اور امریکہ کی شکست ہے جنھوں نے دہشت گردوں کو ہر قسم کے ہتھیار فراہم کرکے شامی حکومت کو گرانے کے لئے شام روانہ کیا تھا۔

اس ملاقات میں شام کے وزير خارجہ نے شام کی تازہ ترین صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھر پور حمایت پر شامی حکومت اور عوام ایران کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں پر شام کی فتح درحقیقت ایران کی فتح ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …