جمعہ , 19 اپریل 2024

آزادی کی تحریکوں میں بیداری انقلاب اسلامی ایران سے آئی،سید حسن نصراللہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ بڑے شیطان امریکہ کی تمام تر دشمنیوں کے باوجود ایران کا اسلامی انقلاب گذشتہ چالیس برسوں سے اپنی کامیابی کا راستہ طے کر رہا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے پیر کی رات اپنے ایک خطاب میں علاقے کے لئے ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات اور ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رح کی قیادت میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی نے علاقے کی صورت حال کو تبدیل کر کے رکھ دیا اور علاقے میں آزادی کی تحریکوں میں بیداری آئی۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی ہمارے لئے بہت زیادہ اہم ہے اس لئے کہ اس انقلاب سے پورے علاقے، فلسطین اور تحریک مزاحمت کی سرنوشت ایک دوسرے سے جڑ گئی اور علاقائی تنازعات اور ہماری تہذیب و تمدن میں ربط پیدا ہوا۔

سید حسن نصراللہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکی سازشوں منجملہ ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں عراق کی صدام حکومت کے لئے اس کی بھرپور حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چالیس برسوں کے دوران ایرانی قوم کی کامیابی کی وجہ ایران کی قیادت اور نظام اسلامی کے لئے اس کی جاری حمایت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …