منگل , 13 اپریل 2021

امریکی سینیٹ میں شام سے فوج نکالنے کی مخالفت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹ نے شام اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی مخالفت کر دی۔ امریکی سینیٹ میں شام اور افغانستان سے فوجیں بلانے سے متعلق صدر ٹرمپ کے فیصلے پر علامتی رائے شماری کرائی گئی۔سینیٹر مک کینل کے تیار کردہ مسودہ قرارداد کی حمایت میں ستر جبکہ مخالفت میں چھبیس ارکان نے ووٹ دیئے۔

امریکی سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد اگرچہ لازم الاجرا نہیں ہے تاہم اس میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروہ امریکہ کے لئے ٹھوس خطرہ شمار ہوتے ہیں۔ امریکی سینیٹ میں ہونے والی علامتی رائے شماری سے ٹرمپ انتظامیہ اور کانگریس کے درمیان شدید اختلافات کی نشاندہی ہوتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیں نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

امریکہ شام میں اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی اور دہشت گردوں کی کھلے بندوں حمایت کے باوجود اس کی قانونی حکومت کو گرانے اور اسرائیل کے گرد سیکورٹی بیلٹ قائم کرنے کے منصوبے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …