منگل , 21 مئی 2019

شام اور افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا یقینی بنائیں گے;صدر ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ عظیم قوتیں نہ ختم ہونے والی جنگیں نہیں لڑتیں،امریکی فوج کی وجہ سے افغان مسئلے کا حل ممکن ہوا، مذاکرات کی کامیابی کے بعد افغانستان سے فوج کم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں کہا کہ ایران ریاستی دہشت گردی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ، عراق اور شام میں انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی،چین نے ہماری نوکریوں اور دولت پر ڈاکا ڈالا ،اسے بند کرنا ہو گا ، ٹرمپ کاکہناتھاکہ جب سے اقتدار سنبھالا معیشت ترقی کررہی ہے، دنیا کی معیشتیں تنزلی کی جانب جبکہ امریکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، ہمیں انتقامی سیاست کو مسترد کرنا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ میں ہر صورت میکسیکو کی سرحد پر دیوار بناؤں گا،امریکیوں کو اپنے ملک کو دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئےاپنے ملک میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں امریکیوں کے ہم پلہ کوئی نہیں،یہ ڈیموکریٹس یا ری پبلیکنز کا نہیں امریکی عوام کا ہے، دو جماعتوں کی طرح نہیں مل کر کام کریں گے،انہوں نے کہا کہ جیت اپنی پارٹی کےلیے فتح حاصل کرنا نہیں بلکہ اس ملک کےلیے فتح اصل کامیابی ہے،قوم کی نظریں اس وقت کانگریس پر ہیں،کانگریس سے سٹیٹ آف دا یونین خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی امریکا کا مقابلہ نہیں کرسکتا، ٹرمپ کاکہناتھاکہ میراایجنڈاپارٹی کانہیں، امریکا کاایجنڈا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی خلانورد اس سال امریکی راکٹ پر خلا ء میں جائیں گے، جزوی شٹ ڈاؤن کے سبب امریکی صدراسٹیٹ آف دا یونین خطاب ایک ہفتے تاخیرسے کیا۔دوسری جانب امریکی سینیٹ نے افغانستان اور شام سے فوجی انخلا کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کردی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ شام اور افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا یقینی بنائیں گے تاہم سینیٹ نے اس فیصلے کی مخالفت کردی۔

امریکی فوج کے شام اور افغانستان سے انخلا کے خلاف بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، بل کی حمایت میں 70 جبکہ مخالفت میں 26 ووٹ پڑے،سینیٹ میں پیش کیے جانے والے بل میں موقف اختیار کیا گیا کہ فوجی انخلا کے فیصلے سے خطے کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی انتخابات: مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا امکان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 7 …