جمعہ , 19 اپریل 2024

فلسطینی خواتین نمازیوں پر قبلہ اول میں داخلے پر پابندی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں چھ فلسطینی خواتین نمازیوں کو 15 دن تک قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی کے لیے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ‌ میں‌نماز ادا کرنے والی چھ خواتین جن میں سے ایک بچی ہے، کو ایک حکم نامے پر دستخط کرنے پر مجبورکیا جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ 15 دن تک قبلہ اول میں داخل نہیں‌ ہوسکتیں۔ اگر وہ پابندی کی خلاف ورزی کریں گی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کے نوٹس پر دستخط کرنے سے انکار کرنے والی خاتون کو آج دوبارہ پیشی کا حکم دیا ہے۔بے دخل کی گئی دیگر خواتین نمازیوں میں سعاد عبیدیہ، صفا امام، رانیہ غزاوی، ابتسام الطویل، زینب طروہ اور اس کی بیٹی دنیا شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …