جمعہ , 19 اپریل 2024

ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کا سرمایہ کاری کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیاکی پراپرٹی پورٹلز کی پیرنٹ کمپنی ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ (ای ایم پی جی) نے اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں سب سے بڑے سرمایہ کاری راؤنڈ میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی آمد ہوئی ہے۔

ای ایم پی جی کے اس راؤنڈ کی سربراہی کے سی کے گروپ نے کی جبکہ ایکسور سیڈز سمیت دیگر8سرمایہ کار بھی اس رائونڈ میں شامل تھے۔ کے سی کے گروپ ایک سرمایہ کاری فنڈ ہے جو لائف سائنس، توانائی اور صنعتی ٹیکنالوجی جیسے متنوع الاقسام شعبہ جات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

ایکسوز سیڈذ کا الحاق ایکسور سے ہے جو یورپ کی مقبول ترین متنوع القسم ہولڈنگ کمپنی ہے جس کے اثاثوں کا تخمینہ 24 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اس کمپنی کے پورٹ فولیو پر دنیا کے معروف ترین کامیاب برانڈز جیسا کہ فراری، فیاٹ کرسلر آٹو موبائلز،جوونچس ایف سی اور دی اکانومسٹ شامل ہیں۔

پاکستان میں زمین ڈاٹ کام، متحدہ عرب امارات میں بیوت، بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی اور مراکش میں مبوّب ای ایم پی جی اور ملکیت اور زیر انتظام ہیں۔ یہ گروپ پاکستان، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، مراکش، اسپین اور رومانیہ کے 40 شہروں میں 2000 سے زائد ملازمین کے ساتھ فعال ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …