پیر , 20 مئی 2019

ایران میں عشرۂ فاطمیہ کی عزاداری جاری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں کل رات شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔اسلامی جمہوریہ ایران میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہورہی ہیں۔اس سلسلے کی مرکزی مجالس کا اہتمام مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم، قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر اور تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی میں کیا گیا ۔ مجلس عزا میں صدر حسن روحانی ، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی اور عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ ایران کے دیگر اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مشہد اور قم میں مقدس روضوں کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے پاکستان، ہندوستان اور عراق و لبنان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس جاری رہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔ایک روایت کے مطابق شہزادی کونین کی تاریخ شہادت تیرہ جمادی الاول جبکہ ایک اورروایت کے مطابق شہزادی کی تاریخ شہادت تین جمادی الثانی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی قوم مضبوط عزم و ارادے سے امریکہ کو شکست دے گی: حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی …