منگل , 21 مئی 2019

مقبوضہ بیت المقدس : یہودیوں کے لیے 13 مکانات کی تعمیر کی منظوری

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے لیے 13 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔عبرانی ٹی وی چینل ‘ریشت کے اے این’ کے مطابق صہیونی حکام جلد ہی الشیخ جراح سے فلسطینیوں کو نکال کر ان کی جگہ یہودی آباد کاروں کو بسانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق یہودی آباد کاری کے اس منصوبے کے پیچھے ایک یہودی کاروباری شخصیت کا ہاتھ ہے جو القدس میں یہودیوں کو بسانے اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے سرگرم ہے۔دوسری جانب القدس میں اسرائیلی بلدیہ نے سڑک کی تعمیر اور ابو دیس یونیورسٹی کے گرائونڈ کی آڑ میں شہر میں ایک ہزار دونم اراضی پرقبضے کا پلان تیار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نے ہی تہذیبوں کے درمیان گفتگو کا نظریہ متعارف کرایا، صدر ڈاکٹر روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہذیبوں …