جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹرمپ کا آئندہ ہفتے تک شام سے داعش کےخاتمہ کرنے کا دعوی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں شام سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ میں ایک عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے داعش کے خلاف فتح کا اعلان کیا اور کہا کہ شام کے کچھ علاقوں میں داعش موجود ہیں وہاں سے بھی ایک ہفتے میں ان کا صفایا کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اتحادی افواج اورشامی فورسزنے شام اور عراق میں داعش کے زیرکنٹرول علاقوں کو آزاد کرالیا ہے اور اگلے ہفتے شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں سے سو فیصد خاتمے کے بعد رسمی اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …