جمعہ , 19 جولائی 2019

پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز کا آج دبئی میں پہلا معرکہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ویمنز ون ڈے سیریز کا پہلا معرکہ آج ہوگا۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا ہے،دوسرا مقابلہ اسی وینیو پر ہفتے اور تیسرا پیر کو ہوگا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بسمہٰ معروف نے کہا کہ کراچی میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مجموعی طور پر گرین شرٹس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آخری میچ جیتنے سے پلیئرز کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گیا، انھوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کا کمبی نیشن زیادہ بہتر اورٹیم سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلیے پُرعزم ہے۔

بسمہٰ نے کہا کہ اسپنرز ہماری اصل طاقت ہیں، پیسرز ایمن انور، ڈیانا بیگ اور عالیہ ریاض بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں،ہم اس شعبے میں مزید بہتری لانے کیلیے کوشاں ہیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے کہا کہ ہم اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، میزبان پلیئرزعمدہ فارم میں ہیں،ہم بھی سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

طلعت علی، گرانٹ فلاور، اظہر محمود اور انضمام الحق کو فارغ کیے جانے کا امکان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کا جائزہ اور ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیوں کا …