بدھ , 26 جون 2019

سکول کے بچوں کیلیے اسمارٹ بیگ متعارف

ٹنڈو جام(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلبا نے اسکولوں کے بچوں کیلیے اسمارٹ بیگ متعارف کروا دیا۔سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں ماسٹر ڈگری سال آخرکے طالب علم راحیل سرور نے ایک ایسا سرکٹ تیار کیا ہے جوطلبا کے بیگ میں لگانے سے ان کی لوکیشن، اسکول میں گرمی اور نصاب سے متعلق آگاہی فراہم کرے گا، اسمارٹ بیگ سرکٹ والدین کے اسمارٹ فون سے منسلک ہو گا جس کے ذریعے بچے کی ہر نقل و حر کت موبائل فون کے ذریعے مل سکے گی۔

راحیل سرور کا کہنا ہے کہ ملک میں بچوں کے لاپتہہونے کے واقعات کے پیش نظر اس قسم کا اسمارٹ بیگ تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے والدین باآسانی بچے کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں گے، انھوں نے بتایا کہ یہ پہلی ایسی ڈیوائس ہوگی جس سے اسکولمیں درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ بچے کے ٹائم ٹیبل، کتابوں کی سیٹنگ سے متعلق والدین کو آگاہی ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں

آئی فونز میں 2020 تک 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے جانے کا امکان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کمپنی ایپل کی جانب سے 2020 تک آئی فونز میں 5 …