ہفتہ , 20 اپریل 2024

یہودی قوم قبلہ اول مسجد اقصی کی بے حرمتی کررہی ہے: فلسطینی علماء

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی علما کے ایک وفد نے جو ہندوستان کے شہربنگلورکے دورے پرہے کہا کہ مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد اقصی خطرے میں ہے۔فلسطینی علما کا وفد ان دنوں بنگلورو کے دورے پرآیا ہوا ہے۔ فلسطین کے معروف عالم دین یوسف علی الیوسف اورفلسطین کی مجلس العلماء کے رکن ڈاکٹر ابراہیم احمد اس وفد میں شامل ہیں۔ اس موقع پر فلسطینی علما نے کہاکہ یہودی قوم قبلہ اول مسجد اقصی کی بے حرمتی کررہی ہے۔

اسرائیلی فوج روزانہ ہزاروں یہودیوں کو مسجد میں داخل کرواکر اس کے تقدس کو پامال کررہی ہے۔ فلسطینی نمائندوں نےکہاکہ یہودی چاہتے ہیں کہ مسجد اقصی میں ان کی عبادت گاہ قائم ہو۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ خواتین، بچوں کو بھی بخشا نہیں جارہاہے۔ اس خطرناک دور میں بھی فلسطینی عوام آزادی کی لڑائی لڑ رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …