بدھ , 24 اپریل 2024

ٹرمپ کا سالانہ خطاب حقائق سے دور اور گمراہ کن تھا ، سربراہ ایوان نمائندگان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ کانگریس سے صدر ٹرمپ کا سالانہ خطاب گمراہ کن تھا۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ کانگریس میں ٹرمپ کا دوسرا سالانہ خطاب اطلاعات و معلومات سے عاری اور گمراہ کن تھا اور اس میں کوئی نئی بات نہیں تھی۔

ننسی پلوسی نے مزید لکھا کہ چند ہی روز کے بعد وہ ساری غلط اطلاعات اور معلومات سب کے سامنے آجائیں گی جو ٹرمپ نے اپنے سالانہ خطاب میں بیان کی ہیں اور یہ واضح ہوجائے گا کہ ان باتوں کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی ویب سائٹ دی امریکن کنزرویٹو نے ایران کو خطرہ بنا کرپیش کرنے بارے میں ٹرمپ کا جنونی بیان کے زیرعنوان اپنی ایک رپورٹ لکھا ہے کہ ٹرمپ ایران کو ان تمام مشکلات کا اصل سبب گردانتے ہیں جن سے واشنگٹن مشرق وسطی میں دست بہ گریباں ہے لیکن ایران کے بارے میں یہ غط سوچ اور منفی نظریہ مشرق وسطی میں جاری بہت سی جنگوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ ایران کو دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ملک قرار دیتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خطے اور دنیا میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے کے تعلق سے مشرق وسطی میں واشنگٹن کے اتحادی ملکوں کے واضح اور نمایاں کردار کو بہت ہی آسانی سے نظر انداز کررہے ہیں اور توہین آمیز طریقے سے اسّی ملین آبادی والے ملک ایران کے عوام کو دہشت گرد بتا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے دوسرے سالانہ خطاب میں ایک بار پھر ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد اور بیہودہ دعوؤں کی تکرارکرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ٹرمپ نے بظاہر یہ فراموش کردیا ہے کہ انہوں نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران خود ہی کہا تھا کہ امریکا کی اوباما حکومت نے ہی داعش جیسے خونخوار دہشت گرد گروہ کوتشکیل دیا ہے۔

امریکی صدر نے اقتصادی اعداد وشمار کے برخلاف یہ دعوی بھی کیا کہ امریکا دوگنی رفتار سے ترقی کررہا ہے اور امریکا میں بے روزگاری گذشتہ نصف صدی میں سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …