جمعرات , 18 جولائی 2019

رواں مالی سال کے 6 ماہ:حکومت نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا۔اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ حکومت نے جولائی سے دسمبر کے دوران 2.3 ارب ڈالر قرض لیا جس میں چین سے 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جب کہ اسلامی ترقیاتی بینک سے27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لیا۔

یہ بھی دیکھیں

بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے پر بھی ٹیکس عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے پر بھی …