بدھ , 24 اپریل 2024

علیم خان کے خلاف نیب کارروائی بیلنسنگ پالیسی لگتی ہے ، خورشید شاہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ علیم خان کے خلاف کارروائی احتساب کے عمل کو بظاہر بیلنس کرنے کی کوشش لگتی ہے۔لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلاامتیازاحتساب ہوتا ہوا نظرنہیں آرہا، علیم خان کے خلاف نیب کی کارروائی بظاہر دکھاوے اور احتساب کے عمل کو غیر جانبدار دکھانے کی کوشش لگتی ہے۔ علیم خان کو پی ٹی آئی کا اے ٹی ایم کہا جاتا ہے، آگے جا کربہت ساری مزید چیزیں سامنے آئیں گی، لاہورمیں الیکشن پر کتنے خرچے ہوئے علیم خان سے پوچھا جانا چاہیے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔این آراوکون مانگ رہا ہے بتایا جائے، جہاں تک حکومتی اراکین کی جانب سے شہبازشریف پر نیب کیسز چلنے پر استعفے کا مطالبہ کیا جارہاہے تو نیب کیس وزیراعظم عمران خان پر بھی چل رہا ہے پہلے ان کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے حکومت نے کہا تھا تو ہم نے کہا آئیں بیٹھ جاتے ہیں، آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر کہیں تبدلی ہونا ہے تو کرلیتے ہیں۔ افغانستان سے امن کے مزاکرات کا تسلسل پاکستان کے امن پسندہونے کی دلیل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …