اتوار , 18 اگست 2019

دنیا کے مختلف ملکوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس جاری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) دختر مرسل اعظم صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایام فاطمیہ کی عزاداری اور مجالس کا سلسلہ پوری دنیا میں شروع ہوچکا ہے۔تین جمادی الثانی شہزادی کونین ام الحسنین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مظلومانہ شہادت کی تاریخ ہے۔ اسی مناسبت سے ایام فاطمیہ کی عزاداری اور سوگواری کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران میں ایام فاطمیہ کی مرکزی مجالس مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضوں میں ہورہی ہیں جن میں ہزاروں عزادار اور زائرین شریک ہوتے ہیں۔

تہران میں حسینیہ حضرت امام خمینی میں بھی رہبرانقلاب اسلامی کی موجودگی میں گذشتہ دو شبوں سے مجالس کاسلسلہ جاری ہے جن میں علمائے کرام شہزادی کونین کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں جبکہ مداحان اہلبیت بھی مرثیہ و نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔قم میں پاکستان اور ہندوستان کے طلبا اور ان ملکوں کے زائرین کی شرکت سے مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ قم میں دیگر مقامات پر بھی اردو زبان میں مجالس ہو رہی ہیں۔

ایام فاطمیہ کے موقع پرعراق کے مقدس شہروں نجف اشرف، کربلائے معلی ، کاظمین اور سامرا کی فضا بھی سوگوار و عزادار ہے۔ پاکستان اور ہندوستان سے بھی خبریں ہیں کہ سبھی شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں صدیقہ طاہرہ کی مظلومانہ شہادت کی آمد کی مناسبت سے ایام فاطمیہ کی مجالس شروع ہوچکی ہیں جن کے دوران دختر رسول کے فضائل و مناقب اور ان پر پڑنے والے مصائب بیان کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے …