بدھ , 24 اپریل 2024

اسلامی انقلاب ایران نے عالمی سطح پر زبردست تبدیلی رونما کی: عبداللہ عبداللہ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان مسئلے پر ایرانی مؤقف قابل تعریف ہے۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کا مؤقف قابل تعریف ہے.انہوں نے کہا کہ افغانستان مسئلے پر ایرانی مؤقف اور کردار افغان عوام اور حکومت کی خواہشات کے مطابق ہے.

انہوں نے انقلاب کی سالگرہ بر رہبر انقلاب اسلامی، حکومت اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے عالمی اور علاقائی سطح پر زبردست تبدیلی رونما کی ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …