پیر , 15 جولائی 2019

جوہری معاہدے پرعملدرآمد، روس نے شرائط پیش کر دیں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پرعمل درآمد کے لیے شرائط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو بھی رومانیہ میں نصب اپنا دفاعی نظام اور لڑاکا ڈرونز تباہ کرنے ہونگے۔۔روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکا، رومانیہ میں نصب ایم کے 41 میزائل ڈیفنس سسٹم اور لڑاکا ڈرونز تباہ کر دے تو روس جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پرعمل درآمد کرے گا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کو طلب کرکے روسی شرائط سے آگاہ کر دیا گیا ہے، امریکا کی دستبرداری کے اعلان پر روس نے بھی معاہدے پر عمل درآمد معطل کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نیا پنڈوراباکس کھول دیا

سابق برطانوی سفیر سر کم ڈاروچ کی لیک ہونے والی ای میل میں کہا گیا …