پیر , 26 اگست 2019

کشیدہ سفارتی تعلقات ، فرانس نے اٹلی سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور اٹلی میں سفارتی تعلقات کشیدہ ہو گئے۔ میکرون حکومت پر تنقید کے بعد فرانس نے اٹلی سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اٹلی کی طرف سے جو رویہ اپنایا گیا ہے وہ دوسری عالمی جنگ سے پہلے بھی نہیں تھا، چند روز قبل اٹلی کے نائب وزیراعظم لویگی دی مایو نے پیرس میں پیلی جیکٹ والے مظاہرین کے وفد سے ملاقات کی تھی جس پر فرانس کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ظلم و تشدد کے شکار افراد سے اظہار یکجہتی کا پہلا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی برادری آج دنیا بھر میں مذہب اور عقیدے کی بنیاد …