جمعہ , 23 اپریل 2021

صیہونی وزیراعظم کی غزہ پر حملے کی دھمکی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے غزہ پر بڑا حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو عزہ سے متصل مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کا دورہ کرنے کےموقع پر کہا کہ اگر غزہ میں فائربندی پر عمل نہیں ہوتا تو اس علاقے پر وسیع حملے کئے جائیں گے – صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پر ہوائی حملوں کو اپنے ایجنڈے میں شامل کررکھا ہے –

غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں – فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریکوں نے بھی غزہ پر اسرائیلی حملوں کےجواب میں تقریبا پانچ سو میزائل اور راکٹ غاصب صیہونی علاقوں میں فائر کئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …