پیر , 12 اپریل 2021

فلسطینیوں کا وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی آزادی تنظیم کی اجرائي کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صائب عریقات نے کہا ہے کہ ہم وارسا کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اور ہم نے کسی کو اپنی نیابت میں گفتگو کرنے کی بھی اجازت نہیں دی ہے۔ پولینڈ میں 13 اور 14 فروری کو ہونے والی اس کانفرنس کو امریکی سازش قراردیا جارہا ہے۔ امریکہ نے فلسطینیوں کو اس کانفرنس ميں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔

سانحہ ساہیوال کے متاثرہ عمیر خلیل کا تحریری بیان جے آئی ٹی میں جمع، دردناک انکشافات
لاہور: سانحہ ساہیوال میں بچ جانے والے عینی شاہد 8 سالہ عمیر خلیل نے جے آئی ٹی کو تحریری بیان جمع کرادیا جس میں انتہائی دردناک انکشافات ہوئے ہیں، بیٹے نے بتایا کہ پولیس والوں نے پہلے فون پر کسی سے بات کی پھر فائرنگ کی اس دوران پاپا اور ماما نے ہمیں چھپالیا تھا۔ سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے جے آئی ٹی کو بیان قلم بند کرا دیا ہے، بیان دینے والوں میں جاں بحق خلیل کا عینی شاہد بیٹا 8 سالہ عمیر خلیل بھی شامل ہے جس کا بیان تحریری طور پر لکھ کر جے آئی ٹی کو دیا گیا ہے ایکسپریس کو اس کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …