ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت: مودی کے خلاف کالے جھنڈے لہرا کر برہنہ احتجاج

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں مظاہرین نے وزیر اعظم نریندری مودی کے متنازع سیٹزن بل ترمیمی ایکٹ کے خلاف برہنہ اور کالے جھنڈے لہرا کر احتجاج کیا۔واضح رہے کہ قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور وزیراعظم نریندرمودی انتخابی مہم کے سلسلے میں شمالی ریاستوں کے دورے پر ہیں جہاں ان کے خلاف دوسرے روز زبردست احتجاج کیا گیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مظاہرین نے کالے جھنڈے لہرائے اور وزیراعظم کے پتلے نذر آتش کیے جبکہ بعض نوجوان طالبعلموں نے آسام میں اہم ریاستی اداروں کے سامنے برہنہ احتجاج کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے برہنہ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب آسام میں اسٹوڈنٹ گروپ نے کہا کہ ’پولیس نے دوسرے طالبعلموں پر لاٹھی چارج کیا‘۔خیال رہے کہ نریندر مودی جمعہ کی شب آسام پہنچے جہاں کالے جھنڈے لہرا کران کا استقبال کیا گیا۔

بی جی پی کی جانب سے سیٹزن ایکٹ 1955 میں ترمیمی بل پیش کیے جانے پر نریندر مودی کے خلاف سخت احتجاج جاری ہے جس کے منظور ہونے کے بعد افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سمیت دیگر مسلم پڑوسی ملک سے ہندو اور اقلیتوں کو بھارتی شہریت دی جا سکے گی۔منی پور کانگریس کے آفیشل اکاؤنٹ پر احجاجی مظاہرے کی تصویر شائع ہوئی جس میں کہا گیا کہ’ گجرات میں نریندر مودی کی آمد پر احتجاج کیا گیا‘۔

اس ضمن میں واضح رہے کہ ریاست آسام 3 کروڑ 33 لاکھ ںفوس پر مشتمل ہے جہاں کئی دہائیوں سے مقامی رہائشوں، قبائل اور بنگلہ دیش سے آئے مسلم اور ہندو رہائشیوں کے مابین متعدد پرتشدد واقعات پیش آچکے ہیں۔دوسری جانب نریندر مودی نے زور دیا کہ ان کی حکومت ترمیمی قانون کے تحت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ آسام اور پڑوسی ریاستوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

واضح رہے کہ ترامیمی بل کو تاحال سینیٹ سے مظوری درکار ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ ’جو لوگ بھارت کو اپنی جان سے زیادہ پیار کرتے ہیں انہیں شہریت دی جائے گی، یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ انہیں قبول کرے‘۔اس حوالےسےا نہوں نے عندیہ دیا تھا کہ ان کی حکومت بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحدوں سیل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی کوششیں تیز کررہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …