منگل , 16 جولائی 2019

سعودی عرب کا خاشقجی کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعتراف:ترک وزیر خارجہ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے سعودی صحافی خاشقجی کی لاش کو بہیمانہ طور پر ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کیا ہے لیکن وہ خاشقجی کی لاش کو تحویل میں دینے سے انکار کررہا ہے۔ ترک وزير خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خاشقجی کے وحشیانہ قتل کے بارے میں رپورٹ اور ترکی کی تحقیقات میں مطابقت پائی جاتی ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی صحافی خاشقجی کے بہمیانہ قتل کے بارے میں بعض ایسے سوالات ہیں جن کا جواب دینے سے سعودی عرب پہلو تہی کررہا ہے۔ سعودی عرب نے خاشقجی کے جسد خاکی کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کیا ہے لیکن اس نے خاشقجی کی لاش ابھی تک اس کے ورثا کی تحویل میں نہیں دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب رات میں ابہا ایرپورٹ بند رکھنے پر مجبور

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر یمن کے مسلسل ڈرون حملوں کے …