بدھ , 24 اپریل 2024

برطانیہ نے امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کا قانون منظور کرلیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت برطانیہ نے ایران اور دیگر ملکوں کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو امریکی پابندیوں سے بچانے سے متعلق یورپی ضابطوں کو قومی قانون کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کے بلاکنگ اسٹیٹس کو قانون کا حصہ بنائے جانے کے بعد برطانوی کمپنیاں ایران کے ساتھ اپنے تجارتی لین دین کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گی۔

برطانیہ کے نیشنل آرکائیوز کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک دستاویز کے مطابق یورپی یونین کے بلاکنگ اسٹیٹس کو قانون کا حصہ بنانے کا بل دسمبر دوہزار اٹھارہ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا اور رواں ماہ کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی ہے۔یورپی یونین نے اکتیس جنوری کو ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے میکنیزم انسٹیکس کے قیام کا بھی باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …