بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں کا وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف واشنگٹن میں امریکی صدر کی رہائش گاہ، وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، بھارتی حکومت اور افواج کے خلاف نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

دنیا بھر میں کشمیری بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، واشنگٹن کے میٹرو ایریا میں بھی وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظا ہرے میں بھارتی حکومت اورقابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرامد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …