جمعہ , 26 اپریل 2019

قطر کا بحرین پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطرنے خلیجی ریاست بحرین پر قطر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا ہے۔قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک مکتوب میں کہا ہے کہ بحرین کے ایک فوجی طیارے نے 27 دسمبر 2018ء کو قطرکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

امیر قطر الشیخ حمد بن آل ثانی کی طرف سے اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بحرین کی جانب سے قطر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا نوٹس لے اور قطر کی فضائی خود مختاری کی بار بار خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرائے۔

خیال رہے کہ جون 2017ء سے قطر اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات تعطل کا شکار ہیں۔ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کا سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کیا ہے۔ یہ تینوں ممالک قطر پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام عاید کرتے ہیں مگر قطر ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جو بائیڈن 2020 کے امریکی انتخابات میں صدارتی امیدوار ہوں گے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخاب …