جمعرات , 15 اپریل 2021

اسرائیلی جلادوں نے ایک اور فلسطینی قیدی کو تشدد کر کے شہید کر ڈالا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی ریاست کے جلادوں نے ایک اور فلسطینی قیدی کو دوران حراست انسانیت سوز تشدد کرکے شہید کردیا۔ ایک ہفتے میں اسرائیلی زندانوں میں جام شہادت نوش کرنے والا یہ دوسرا فلسطینی ہے۔غرب اردن کےشمالی شہر نابلس کے رہائشی 36 سالہ یاسر حامد اشتیہ ‘بئرسبع’ کی جیل میں پابند سلاسل تھے۔ رات کےوقت انہیں صہیونی جلادوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت خراب ہونے کے بعد اسے کال ٹھڑی میں پھینک دیا گیا جہاں صبح دوسرے قیدیوں‌نے اسے مردہ حالت میں پایا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اشتیہ کی اسرائیلی جیل میں دوران حراست شہادت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یاسر اشتیہ کی موت تشدد اور علاج میں‌مجرمانہ غفلت کےباعث ہوئی ہے۔شہید یاسر حامد اشتیہ کو 2009ء میں یہودی آباد کاروں کے قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔رواں ہفتے غزہ کی پٹی کے 51 سالہ فارس بارود کو بھی اسرائیلی زندان میں شہید کردیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …