جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا: آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز چلنے والا میزائل تیار۔ ۔ ۔

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز چلنے والا ہائپر سونگ میزائل تیار کرنے کے قریب پہنچ گیا۔امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ امریکی فضائیہ کے حکام نے ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور روس سمیت دیگر ممالک کے ساتھ چلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فضائی حکام کے مطابق امریکی فضائیہ کی اس وقت خلا میں اسی سیٹلائٹس موجودہیں۔ امریکی فضائی حکام کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب واشنگٹن کی جانب سے جوہری اسلحے کے پھیلاو کے کنٹرول کیلئے معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد روسی نیا میزائل سسٹم بنانے کی رپورٹ سامنے آئی تھیں۔

اس سے پہلے روسی صدر پیوٹن نے بھی امریکا کیساتھ آئی این ایف معاہدے کی معطلی کا اعلان کیا تھا۔ معاہدے کے تحت امریکا اور روس دونوں ممالک قلیل اور درمیان فاصلے کے میزائل کی تنصیب یورپ میں نہ کرنے کے پابند تھے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …